سعودی عرب میں پاکستانیوں کو 5 شعبوں میں روزگار ملے گا سکل ویری فکیشن پروگرام میں شامل کیے گئے پیشوں کی فہرست سامنے آگئی

اسلام آباد/ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی (MHRSD) نے پاکستان میں سکل ویری فکیشن پروگرام (SVP) کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا، پروگرام کے پہلے مرحلے میں مہارت کی جانچ کے لیے پانچ پیشوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن کی فہرست سامنے آگئی۔ سعودی گزٹ کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی ساجد حسین طوری نے اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے میں سعودی سفیر نواف المالکی اور دیگر حکام اور سفارت کاروں کی موجودگی میں تقریب رونمائی میں شرکت کی۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان سعودی ہنر مند ورکرز پروگرام سے استفادہ کرنے والا پہلا ملک ہے، پاکستانیوں کے سعودی ورک ویزا کے لیے درخواست دینے سے پہلے پروگرام کے تحت ایک درجن امتحانی مراکز پاکستان میں ہنر مند کارکنوں کے تحریری اور عملی ٹیسٹ کریں گے، سکل ویریفکیشن پروگرام کے پہلے مرحلے میں پلمبر، الیکٹریشن، ویلڈر، ریفریجریشن/ایئر کنڈیشننگ ٹیکنیشن اور آٹوموبائل الیکٹریشن جیسے پیشوں کو منتخب کیا گیا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سعودی سفیر سعودی سفیرنواف المالکی نے کہا کہ پروگرام کے تحت سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے تکامول اور پاکستان کے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTCC) کے درمیان 8 مختلف شہروں میں ٹیسٹ کے لیے 12 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے جولائی 2021ء میں اپنی لیبر مارکیٹ کو بہترین ممکنہ طریقے سے منظم کرنے کے حصے کے طور پر سکل ویری فکیشن پروگرام متعارف کرایا، جس کے بعد دسمبر 2021 میں سعودی عرب اور پاکستان نے پاکستانی ہنر مند افرادی قوت کی سرٹیفیکیشن اور ملازمت کے لیے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستانی تارکین وطن افرادی قوت کی سب سے بڑی تعداد 2.5 ملین سعودی عرب میں مقیم ہے جو غیر ملکی ترسیلات زر کی سب سے بڑی رقم کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، مملکت میں موجود زیادہ تر پاکستانی افرادی قوت غیر ہنر مند یا نیم ہنر مند لیبر کے زمرے میں آتی ہے، سکل ویری فکیشن پروگرام پاکستانی ہنر مند افرادی قوت کو ریکگنیشن آف پرائیر لرننگ (RPL) اسیسمنٹ کے ذریعے تکامول سعودی عرب اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن پاکستان دونوں کی طرف سے مستند اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مشترکہ سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔
اس پروگرام کا مقصد اس بات کی تصدیق کرنا ہے کہ ٹارگٹڈ پیشوں میں کارکنان دو ٹریکس اندرونی اور بین الاقوامی کے ذریعے ضروری مہارت رکھتے ہیں، پہلے ٹریک کا مقصد اس وقت مملکت میں موجود پیشہ ور کارکنوں کی مہارتوں کی جانچ کرنا ہے، یہ مقامی امتحانی مراکز کے تعاون سے جاری ہے، جب کہ دوسرے ٹریک کا مقصد پیشہ ورانہ لیبر کی ان کی آمد سے پہلے جانچ کرنا ہے اور یہ متعدد تسلیم شدہ بین الاقوامی امتحانات کے تعاون سے کیا جائے گا کیوں کہ سکل ویری فکیشن پروگرام سعودی لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی معیارات کے مطابق پیشہ ور افرادی قوت کی ترقی کے لیے ایک اہم شراکت دار بننے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے، اس کے علاوہ لیبر مارکیٹ میں خدمات کے معیار کو بلند کرنے اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے یہ پروگرام شروع کیا گیا۔
FacebookTwitterGoogle +
متعلقہ عنوان :

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

4 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

11 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

19 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

49 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

1 hour ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

1 hour ago