مراد علی شاہ انکی اولین پسند انکی کرپشن کی وجہ سے ہیں ، ڈاکٹر شہباز گِل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ مراد علی شاہ انکی اولین پسند انکی کرپشن کی وجہ سے ہیں . فصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرچی چیئرمین ہر معاملے میں ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں .

انہوں نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین کو سیاست کا کوئی علم نہیں ہے ، انکی مفاہمت کا ہر عمل کرپشن بچانے کیلئے اٹھایا جاتا ہے ، سندھ کی عوام پر مسلط ڈاکوؤں کے پاس کوئی آپشن نہیں بچا . معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ انہیں ہر وہ شخص سوٹ کرتا ہے جوکرپشن میں مددگار ہو ، سندھ کی عوام کے دکھوں کا مداوا عمران خان ہے . . .

متعلقہ خبریں