اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو عام آدمی کی طرح تمام محصولات ادا کرنے چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے اراکین پارلیمنٹ کو موٹروے پر سفر کیلئے ٹال ٹیکس چھوٹ دینے کی مخالفت کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیگی سینیٹر کا کہنا ہے کہ ٹیکس پر اراکین پارلیمنٹ سے کوئی امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے، ارکان پارلیمنٹ کو عام آدمی کی طرح تمام محصولات ادا کرنے چاہئیں، اراکین پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس کا استثنیٰ دینا غیرمناسب فیصلہ ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف ایوان میں آواز اٹھاؤں گا۔
واضح رہے کہ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور اور اسلام آباد موٹروے پر سفر کرنے والے پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں پر اب ٹول ٹیکس لاگو نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنا تعارف کروا کے موٹروے پر بنا ٹیکس ادائیگی کے سفر کر سکتے ہیں۔
اس حوالے سے نیشنل ہائی وے کونسل کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس سے استشنیٰ کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ایم 2 پر پارلیمنٹرینز پر ٹیکس چھوٹ کو ختم کر دیا گیاتھا۔ تحریک انصاف کی سابقہ حکوت میں اراکین پارلیمنٹ کو دی گئی چھوٹ کو ختم کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پارلیمنٹرینز کو بھی عام عوام کی طرح ٹول پلازے سے گزرنے پر مقررہ فیس ادا کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ نے ٹول ٹیکس کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
اجلاس کے دوران سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ موٹروے پر کوئی پوچھنے والا نہیں رہا ٹول ٹیکس بڑھا دیا جاتا ہے 160روپے سے ٹول ٹیکس شروع ہو کر 1ہزار سے اوپر ہو چکا ہے۔ غریب آدمی کا موٹرو ے پر سفر کرنا محال ہو چکا ہے۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ موٹر وے پر قائم سروس ایریا میں غریب آدمی چائے تک بھی نہیں خرید سکتا۔ اجلاس کے دوران این ایچ اے حکام نے بتایا کہ اراکین پارلیمنٹ کو آئندہ سے موٹروے ایم 2 پر بنا ٹول ٹیکس ادائیگی کے سفر کرنے کی سہولت دوبارہ سے فراہم کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…