اگر الیکشن جلدی ہوتا ہے تو بہت سارے لوگ ن لیگ کا ٹکٹ ہی نہیں لیں گے

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر تجزیہ کار سعید قاضی کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ اپنا سیاسی مستقبل اب خان صاحب کے ساتھ ہی دیکھ رہے ہیں . پنجاب ، کے پی کے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت ہے .

اس وقت ملک میں محاذ آرائی کی کیفیت ہے جو خطرناک ہے . 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے سساتھ بےشمار لوگ پنجاب اور کے پی کے سے نکلیں گے .
اب 25 مئی والا ڈنڈا نہیں ہو گا . جو لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں ان کا عظیم جمہوری مقصد تو پورا ہو گیا . ریفرنسز واپس ہو گئے،احسن اقبال بھی بری ہو گئے . نوازشریف نے لندن میں شہباز شریف سے سختی سے کہا ہے مریم نواز کو پاسپورٹ دلائیں . اگر الیکشن جلدی ہوتا ہے تو بہت سارے لوگ ن لیگ کا ٹکٹ ہی نہیں لیں گے .
قبل ازیں نوازشریف سے ملاقات کرنے والے سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ نواز شریف سمجھتے ہیں اس وقت سیاسی عدم استحکام کا ذمہ دار عمران خان ہے،وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان اپنی غلطیوں کی سزا خود بھگتیں .

سیاسی قیادت ان سے مفاہمت کرے نواز شریف اس کے حامی نہیں ہیں . سہیل وڑائچ نے اردو پوائنٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں سیاسی مفاہمت ہونی چاہیے،سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہیے،اس کے ساتھ ساتھ سیاسی اور اقتصادی معاملات بھی طے کرنے چاہیے . اینکر فرخ شہباز کے نواز شریف اور عمران خان کے درمیان مفاہمت کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ مشن اب بھی جاری ہے،آخر میں تو الیکشن کا راستہ ہموار ہونا ہے،ہو سکتا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ملتوی ہو جائے لیکن آخر میں پولیٹکل ڈائیلاگ ہو گا .
سہیل وڑائچ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں صدر مملکت عارف سے بھی ملاقات ہوئی جس میں ان سے کہا گیا کہ آپ ثالث کا کردار ادا کریں،عارف علوی نے کہا کہ وہ حکومت اور عمران خان کے درمیان یہ کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، انکا کہنا تھا کہ ایک وقت آ گئے جب سب فریق متفق ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں