کراچی(قدرت روزنامہ) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کو خبردار کیا کہ کوئی الٹی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایسی کوئی چیز نہیں کی جس سے ان کو عدالتوں کے چکر لگانے پڑیں۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ فاشسٹ حکومت چاہتی ہے عمران خان نااہل ہو جائیں۔
عمران خان کی کال پر پورا ملک بند ہو سکتا ہے۔اس حکومت کا تختہ الٹ سکتا ہے۔عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ عمران خان نہیں چاہتا ہے کوئی ایسا کام کرے جس سے انتشار پھیلے۔انہوں نے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی کا پرامن مظاہرہ تیار رہے، راناثناءاللہ نے کچھ غیر قانونی کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ قوم میں شعور اور بیداری آ گئی۔
نہیں چاہتے وزیراعظم لندن جاکر مفرور شخص قومی راز شئیر کرے۔یہ پاکستان کے سیکریسی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔شہباز شریف کے خلاف کیس بننا چاہئے۔تازہ الیکشن ہی مسائل کا حل ہے۔ اگر ملک کو بچانا ہے تو الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔سابق گورنر نے کہا کہ ملک کی معیشت گھٹنوں پر آگئی ہے۔ کرائم منسٹر جگہ جگہ جا کر بھیک مانگتا ہے۔ اس کو معلوم ہے وہ بھکاری ہے۔
ہم ایک غیور قوم بنیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، نامعلوم نمبروں سے کال آئے کوئی بھی وہ اس کا نام نہیں لیا گیا۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ پیوٹن کے سامنے ٹانگیں کانپ جاتی ہیں ہیڈ فون تک نہیں لگایا جاسکتا جبکہ ایک سزا یافتہ مفرور مجرم سے ملک کے معاملات پر مشورے کیے جارہے ہیں۔ پاکستان کے راز انہیں بتائیں جائیں، یہ سیکریسی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ اس پر ان لوگوں پر کیس بننا چاہیئے۔عمران اسماعیل نے کہاکہ ملک میں سیلاب اور ڈینگی کی صورت حال ہے اور ہمارے وزرا نیو یارک میں مہنگے ترین ہوٹل میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے دو ہزار ارب کے نیب کیسز کے معاف کرائے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…