الیکشن کمیشن مان گیا، آئندہ انتخابات ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہوں گے ، شبلی فراز کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فاقی وزیر شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن مان گیا، آئندہ انتخابات ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ان کیمرہ ڈیمو کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران و سیکرٹری شریک ہوئے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ای وی ایم پر بریفنگ دی گئی۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خصوصیات پر مبنی ویڈیو دکھائی گئی ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو

پریکٹیکل ڈیمو دیا گیا۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کی موسمی حالات سے مطابقت پر بھی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ الیکشن کمیشن سے فری فیئر اور بناء کسی تنازعے انتخابات پر اتفاق کیاگیا۔ انہوںنے کہاکہ 2023 کے الیکشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہوں گے،ضرورت پڑی توالیکشن کمیشن کے ساتھ مزید میٹنگز کرتے رہیں گے۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا چاہے الیکشن ہمارے خلاف آجائیں تاہم الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے الیکشن ہونا چائیے، مینول الیکشن نے ہمیں کچھ نہیں دیا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم منصفانہ اور آزادانہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کی مدد کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کے عہدے داران نے 75 کے قریب سوالات کیئے،کوئی ایسا سوال نہیں تھا جس کا ہمارے پاس جواب نہ ہو۔

Recent Posts

سیاسی مقاصد کے لیے حکومت کو اپنا کندھا استعمال نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کو یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام (ف) نے مشترکہ طور پر…

9 mins ago

ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگائیں گے کہ وہ بہت سارے کام نہیں کرسکیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے…

22 mins ago

’آپ نے مجھ پر ون مین شو کا فضول الزام لگایا‘ چیف جسٹس کے جسٹس منصور کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ…

31 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس اور صدر یورپی کمیشن کی ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں…

38 mins ago

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں مزید کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اعلان کیا ہے کہ صارفین…

46 mins ago

آئینی ترمیم کے معاملے پر ہماری نمبر گیم پوری ہے، صاحبزادہ حامد رضا کا حکومت کو پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت کو پیغام…

57 mins ago