پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے گھر گیزر پھٹنے سے دھماکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے گھر گیزر پھٹنے سے دھماکا . اسلام آباد پولیس کے مطابق گیزر پھٹنے کے باعث ہونے والے دھماکے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی .

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کے گھر میں گیزر پھٹ گیا . پولیس کے مطابق گیزر پھٹنے کے باعث ہونے والے دھماکے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی .
پولیس کا کہنا ہے کہ نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے . یاد رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم سے حملہ بھی کیا گیا تھا . واضح رہے کہ اس سے قبل شہریار آفریدی کے گھر پر کریکر بم حملہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں .
اے آر وائی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے گھر پر حملہ کیا گیا .

جمعرات کی شب کو نامعلوم افراد کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما کے کوہاٹ میں واقع گھر پر کریکر بم کے ذریعے حملہ کیا گیا . حملہ آوروں کی جانب سے پھینکا گیا کریکر بم گھر کے اندر گرنے کی بجائے گیٹ کے قریب گر کر پھٹ گیا، خوش قسمتی سے اس حملے کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی . واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے اور تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا .

. .

متعلقہ خبریں