سیلاب سے متاثرہ خاتون کے ہاں پیدا بچے کا نام ’سیلاب خان‘ رکھ دیا گیا

دادو (قدرت روزنامہ) دادو میں سیلاب سے متاثرہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تو بچے کا نام ’سیلاب خان‘ رکھ دیا گیا . سیلاب کے باعث دادو کے سیم نالے کے حفاظتی پشتوں پر کئی متاثرہ خاندان جزوی طور پر آباد ہو گئے ہیں، ان ہی میں سے ایک جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام بھی سیلاب کی مناسبت سے ’سلاب خان‘ رکھ دیا گیا .


متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہمارا سب کچھ چلا گیا ہے تو اس طرح کی درد ناک صورتحال میں ہم لوگ مختلف نام رکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں . یاد رہے کہ اس سے قبل حیدر آباد اور بدین میں سیلاب متاٖثرین کے کیمپ میں کئی جوڑے شادی کے بندھن میں بھی بندھ چکے ہیں . بدین میں الخدمت فاوٴنڈیشن جماعت اسلامی کی جانب سے سیلاب زدہ خاندانوں کے 70 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی .
تقریب میں دولہا دلہنوں کے علاوہ خواتین، بچوں اور مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی . جنہوں نے ا س تقریب کو خوش آئند قرار دیا، منتظمین کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں کو جہیز اور دیگر تحائف بھی دیئے گئے . اس موقع پر الخدمت فاوٴنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، یو کے اسلامک مشن کے نائب صدر میاں عبدالحق اور دیگر نے کہا کہ یہ فریضہ خالصتا انسانی خدمت کے تحت انجام دیا جارہا ہے جس کے سبب متاثرین کی زندگیوں میں اُمید اور خوشی کی آمد ممکن ہوئی ہے . الخدمت فاوٴنڈیشن کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کو 26 ہزار روپے مالیت کا جہیز بھی دیا گیا جس میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء شامل تھیں .

. .

متعلقہ خبریں