دادو (قدرت روزنامہ) دادو میں سیلاب سے متاثرہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تو بچے کا نام ’سیلاب خان‘ رکھ دیا گیا۔سیلاب کے باعث دادو کے سیم نالے کے حفاظتی پشتوں پر کئی متاثرہ خاندان جزوی طور پر آباد ہو گئے ہیں، ان ہی میں سے ایک جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام بھی سیلاب کی مناسبت سے ’سلاب خان‘ رکھ دیا گیا۔
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہمارا سب کچھ چلا گیا ہے تو اس طرح کی درد ناک صورتحال میں ہم لوگ مختلف نام رکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل حیدر آباد اور بدین میں سیلاب متاٖثرین کے کیمپ میں کئی جوڑے شادی کے بندھن میں بھی بندھ چکے ہیں۔بدین میں الخدمت فاوٴنڈیشن جماعت اسلامی کی جانب سے سیلاب زدہ خاندانوں کے 70 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں دولہا دلہنوں کے علاوہ خواتین، بچوں اور مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنہوں نے ا س تقریب کو خوش آئند قرار دیا، منتظمین کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں کو جہیز اور دیگر تحائف بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر الخدمت فاوٴنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، یو کے اسلامک مشن کے نائب صدر میاں عبدالحق اور دیگر نے کہا کہ یہ فریضہ خالصتا انسانی خدمت کے تحت انجام دیا جارہا ہے جس کے سبب متاثرین کی زندگیوں میں اُمید اور خوشی کی آمد ممکن ہوئی ہے۔ الخدمت فاوٴنڈیشن کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کو 26 ہزار روپے مالیت کا جہیز بھی دیا گیا جس میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء شامل تھیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…