اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی ، جس کے بعد انھوں نے متعلقہ حکام کوآگاہ کیا . شیخ رشید کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے .
شیخ رشید کی جانب سے مقدمہ راولپنڈی کے پولیس اسٹیشن وارث خان میں درج کیا گیا ہے . مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے .
مقدمے میں بذریعے ٹیلی فون اغوا اور قتل کی دھمکیاں دینے کے تحت دفعات درج کی گئیں . درج ایف آئی آر میں شیخ رشید کے موبائل نمبر اور لال حویلی لینڈ لائن نمبر پر دھمکیاں ملنے کا حوالہ دیا گیا . جمعرات کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ مجھے دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی . شیخ رشید نے کہا کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیا ، تھانے میں بھی درخواست دے رہا ہوں .
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے فون پرملنے والی دھمکیوں کیخلاف تھانہ کوہسار میں درخواست دے دی . شیخ رشید نے درخواست میں دھمکی آمیز کال کا نمبر بھی دیا اور کہا لال حویلی کے لینڈ لائن نمبر پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی . شیخ رشید نے کہا کہ ایس پی راول کے مطابق جن نمبروں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے . درج ایف آئی آر میں 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں .
دوسری جانب شیخ رشید احمد نے کہاکہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، فرانس سیبغل گیر اوراسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے . حکومت کی جانب سے ریڈ رون سیل کرنے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اسلام آباد 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے . شہباز شریف کی کابینہ سے متعلق سابق وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا 72 میں سے 22 وزرا بے محکمہ ہیں، اس پر ہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی ہے .
آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ غریب کو آٹا نہیں مل رہا یہ امریکا کے 7 اسٹار ہوٹلوں میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں . شیخ رشید نے لکھا کہ مصنوعی اقتدار بچانے کیلئے اپنی عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے، دنیا باتیں کر رہی ہے، امداد نہیں دے رہی ، بند گلی میں جانا ہے یا الیکشن کرانا ہے، فیصلہ جلد ہوجائے گا .