اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی ، جس کے بعد انھوں نے متعلقہ حکام کوآگاہ کیا۔شیخ رشید کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔شیخ رشید کی جانب سے مقدمہ راولپنڈی کے پولیس اسٹیشن وارث خان میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں بذریعے ٹیلی فون اغوا اور قتل کی دھمکیاں دینے کے تحت دفعات درج کی گئیں۔درج ایف آئی آر میں شیخ رشید کے موبائل نمبر اور لال حویلی لینڈ لائن نمبر پر دھمکیاں ملنے کا حوالہ دیا گیا۔جمعرات کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ مجھے دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی۔ شیخ رشید نے کہا کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیا ، تھانے میں بھی درخواست دے رہا ہوں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے فون پرملنے والی دھمکیوں کیخلاف تھانہ کوہسار میں درخواست دے دی۔شیخ رشید نے درخواست میں دھمکی آمیز کال کا نمبر بھی دیا اور کہا لال حویلی کے لینڈ لائن نمبر پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی۔شیخ رشید نے کہا کہ ایس پی راول کے مطابق جن نمبروں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔درج ایف آئی آر میں 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔
دوسری جانب شیخ رشید احمد نے کہاکہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، فرانس سیبغل گیر اوراسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے۔حکومت کی جانب سے ریڈ رون سیل کرنے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اسلام آباد 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے۔شہباز شریف کی کابینہ سے متعلق سابق وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا 72 میں سے 22 وزرا بے محکمہ ہیں، اس پر ہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی ہے۔
آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ غریب کو آٹا نہیں مل رہا یہ امریکا کے 7 اسٹار ہوٹلوں میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے لکھا کہ مصنوعی اقتدار بچانے کیلئے اپنی عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے، دنیا باتیں کر رہی ہے، امداد نہیں دے رہی ، بند گلی میں جانا ہے یا الیکشن کرانا ہے، فیصلہ جلد ہوجائے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…