وزیراعظم اور آرمی چیف سے افغان وفد کی ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان وفد نے ملاقات کی، جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں امن کا خواہشمند نہیں، پاکستان امن وامان کی کوششوں کی مکمل حمایت کریں گے، آرمی چیف نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ افغان مسئلے کے حل کیلئے پاکستان مدد کو تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے افغانستان کے سیاسی رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے افغان عوام کی بھرپور حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں امن کا خواہشمند نہیں، موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ ذمہ داری افغان رہنماؤں پر عائد ہوتی ہے، افغان سیاسی قیادت مل بیٹھ کر مستقبل کا فیصلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان عوام عقیدے، بھائی چارے اور ثقافت کے لحاظ سے جڑے ہوئے ہیں۔ افغانستان میں امن وامان کی کوششوں کی مکمل حمایت کریں گے، محفوظ افغانستان کیلئے سیاسی حل ضروری ہے۔ افغان وفد نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ افغان وفد نے پاک افغان بردرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ مزید برآں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان وفد نے ملاقات کی، صلاح الدین ربانی کی سربراہی میں 8رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات چاہتا ہے، افغان مسئلے کے حل کیلئے پاکستان مدد کو تیار ہے۔ افغان مسئلے کا خطے کے امن کیلئے ضروری ہے، پاکستان افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے، افغان وفد نے افغانستان اور خطے میں امن وامان کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

Recent Posts

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا خاتون وکیل کا لائسنس بحال نہ کرنے تک عدالتی بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ…

3 mins ago

سیاسی مقاصد کے لیے حکومت کو اپنا کندھا استعمال نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کو یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام (ف) نے مشترکہ طور پر…

19 mins ago

ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگائیں گے کہ وہ بہت سارے کام نہیں کرسکیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے…

32 mins ago

’آپ نے مجھ پر ون مین شو کا فضول الزام لگایا‘ چیف جسٹس کے جسٹس منصور کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ…

41 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس اور صدر یورپی کمیشن کی ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں…

48 mins ago

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں مزید کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اعلان کیا ہے کہ صارفین…

55 mins ago