ملک میں سیلاب آیا ہے اور عمران خان لانگ مارچ کی باتیں کر رہے ہیں،خواجہ سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملک میں سیلاب آیا ہے اور عمران خان لانگ مارچ کی باتیں کررہے ہیں،عمران خان کو لانگ مارچ سے روک تو نہیں سکتے . میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں لانگ مارچ کروں گا اور اسلام آباد بند کردوں گا .

قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنا سب کا حق ہے .
وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب میں حکومت تبدیل ہورہی ہے یا نہیں اس کا نہیں پتہ،کوئی پتلی گلی سے نکل رہا ہے کوئی کئی سال تک سزا کاٹتا ہے . قبل ازیں احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی . وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق احتساب عدالت میں پیش ہوئے .
خواجہ برادران کی جانب سے امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے .

جج احتساب عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ ملزم کدھر ہیں ؟ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ تفتیش کو مکمل کریں،کچھ ہے تو لے آئیں،پیشی پر پیشی یہ نہ ہو کہ لوگ آئیں اور خوار ہوں . امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب کبھی کوئی ملزم شامل تفتیش ہوتا ہے تو اسکو علیحدہ کیا جاتا ہے،ابھی تک تو ان 2 ملزمان کا چالان ہی نہیں آیا . ادھر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قانون کے مطابق پُر امن احتجاج کرناچاہے تو تحفظ فراہم کریں گے،عمران خان مخالفین کیلئے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں .
موجودہ صورتحال میں نئے انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں؟ رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ایک تہائی ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے،جس سے ملک بھر میں اس وقت ساڑھے 3 کروڑ لوگ بے گھر ہیں . ہم اس وقت اس مشکل سے نکلنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں . انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں نئے انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں؟وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ریڈزون یا ڈی چوک کی طرف بڑھیں گے تو مؤثر علاج کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں