فواد چوہدری کا نام بھی سننا پسند نہیں کرتا

سلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ وہ فواد چوہدری کا نام بھ سننا پسند نہیں کرتے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی نہیں مانگی۔عمران خان نے جو معذرت کی اسے غیر مشروط معافی نہیں کہتے،حامد خان نے کہا کہ عمران خان کی پوزیشن یہ تھی کہ میں نے توہین عدالت نہیں کی۔
ہم نے کہا کہ اگر عدالت کو یہ تاثر ملا ہے تو ہم اس کی معذرت کرتے ہیں۔حلف نامے میں بھی یہی لکھیں گے کہ کوئی توہین عدالت نہیں کی۔وکیل عمران خان نے کہا کہ غیر مشروط معافی کا مطلب توہین عدالت کا اقرار کرنا ہے۔کہیں بھی یہ نہیں کہا کہ ہم اقرار کرتے ہیں کہ توہین عدالت کی ہے۔
حامد خان نے مزید کہا کہ وہ فواد چوہدری کا نام بھی سننا پسند نہیں کرتے،اختلافات ہوتے ہیں،مجھے کوئی تحریک انصاف سے الگ نہیں کر سکتا۔

قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس سے متعلق میرا پارٹی میں اختلاف رہا ہے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اپنے پارٹی چیئرمین عمران خان کے وکیل حامد خان پر برس پڑے تھے۔ایک ویڈیو بیان میں فواد چوہدری نے حامد خان کو ڈمی قرار دیدیا۔فواد چوہدری نے حامد خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اور عمران خان کے درمیان کا معاملہ ہے، وکیل ایسے ہی منہ اٹھا کر کھڑا ہو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے معاملے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران اٴْس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی، جب عمران خان کے وکیل حامد خان نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گفتگو پر تبصرہ کیا تھا۔سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے بتایا کہ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو معافی مانگنی چاہیے۔حامد خان نے جواب دیا کہ ہمارا فواد چوہدری کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس شخص سے کسی اچھائی کی توقع بھی نہیں کی جا سکتی ہے۔عدالت کے سامنے اپنے وکیل کے فواد چوہدری سے متعلق جواب پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہنسی چھوٹ گئی تھی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago