حکومت کا عاشور کے دوران موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محرم الحرام میں من و امان کی صورت حال کا مسلسل جائیزہ لینے کیلئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی خصوصی اجلاس کی صدارت ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سمیت وفاقی سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ ہوا ۔اجلاس میں عاشورپرامن او امان برقرار رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت سے حکمت

عملی طے کی گئی ۔اجلاس کے دوران امن و امان کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لینے کیلئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ خصوصی سیل عاشور کے دوران 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا۔ وزیر داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ محرام الحرام میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔ امن امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ عاشور کے دوران موبائل فون سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے،عوام کے جان مال کا خیال رکھا جائے؛ سکیورٹی اقدامات سے عوام کو تنگی ناں ہونے دی جائے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبوں کوامن وامان کیلئے تمام تکنیکی اور دیگرسپورٹ یقینی بنائے گی۔وزیر داخلہ نے کہاکہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خصوصی اقدامات لئے ہیں۔

Recent Posts

فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا، خواجہ آصف

فریم ورک بنانا پڑے گا کہ کون سا معاملہ آئینی ہے اور اس کو آئینی…

3 mins ago

اے این ایف آپریشنز میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کاا عتراف کرلیا راولپنڈی(قدرت…

10 mins ago

پنجاب حکومت کا ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر

صوبے میں سرکاری زرعی اراضی پر گندم کی کاشت لازمی قرار دے دی گئی لاہور(قدرت…

22 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کس طرح بنے تھے ؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ ریفرنس میں واقعہ سنا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قاضی فائز عیسیٰ نے بطور چیف جسٹس اپنے آخری روز فل کورٹ…

28 mins ago

عافیہ صدیقی کیس میں حکومت وفد امریکا بھیجے گی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

امریکا کے ساتھ پریزنر ٹرانسفر ایگریمنٹ (پی ٹی اے) کا پرپوزل شیئر کر دیا ہے،…

30 mins ago

ضلع خیبر میں پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

خیبر(قدرت روزنامہ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کے مطابق تھانہ ملاگوری ضلع خیبر کا…

32 mins ago