اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بیٹے کے ہاتھوں بہو کے قتل کے واقعے کے حوالے سے سینئر صحافی ایاز امیر نے کہا ہے کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے، یہ صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔یہ بات سینئر صحافی ایاز امیر نے واقعے کے حوالے سے شہزاد ٹاؤن فارم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
صحافی نے ان کے بیٹے سے متعلق سوال کیا کہ ایسا کہا جا رہا ہے کہ شاہ نواز نشے میں تھا؟ایاز امیر نے جواب دیا کہ قانونی معاملہ ہے، اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں؟
ایاز امیر کے بیٹے کے ہاتھوں بیوی کا قتل
واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کر دیا۔پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، جو بھی حقائق سامنے آئے وہ شیئر کیے جائیں گے۔مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کی گئی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ کا فارنزک مکمل کر لیا گیا ہے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…