سعودی عرب میں پاکستانی خاتون نے ملک کا نام روشن کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں پاکستانی خاتون نے ملک کا نام روشن کردیا، ریاض میں ہونے والے انٹرنیشنل شیف کمپی ٹیشن میں پاکستان کی ماہر خاتون شیف شگوفہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ اُردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں انٹرنیشنل شیف کمپی ٹیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے کھانا بنانے والے والے ماہر شیف شریک ہوئے، دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی فوڈیکس نمائش میں انٹرنیشنل شیف کمپیٹیشن میں سعودی عرب اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ماہر شیف نے حصہ لیا۔
بتایا گیا ہے کہ تین روزہ لائیو کوکنگ مقابلوں میں پاکستان سے ماہر خاتون شیف شگوفہ نے شرکت کی، جہاں انہوں نے دیسی پاکستانی کھانے پیش کیے، جس پر انہیں تیسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا، پاکستانی خاتون شیف کو گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
بتاتے چلیں کہ سعودی عرب کا 92 واں قومی دن ملکی تاریخ کے ایک اہم وقت میں تبدیلی اور ترقی کے شاندار سفر کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس حوالے سے تقریبات ہفتوں جاری رہیں گی، اس دوران شہری اور رہائشی یکساں طور پر جشن منائیں گے، جس میں مملکت کے ورثے، فن اور ثقافت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

قومی دن کے حوالے سے ریاض کو بھرپور طریقے سے سجایا گیا ہے، دارالحکومت کی مرکزی سڑکوں کو سینکڑوں سبز قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے، الطاھر پلازہ کے سامنے 23 ستمبر کو رات 9 بجے سے آسمان آتش بازی سے جگمگا اٹھے گا، رائل سعودی ایئر فورس میں جیٹ طیاروں اور سویلین طیاروں کے ساتھ ایکروبیٹکس ڈسپلے ہوگا جسے شام 4 بجے سے شام 5:30 بجے تک ام عجلان پارک سے دیکھا جا سکتا ہے۔
اسی طرح رائل گارڈ 23 ستمبر کو رات 9 بجے سے رات 10 بجے تک کلاسک کاروں کے جلوس سے پہلے ریاض میں ایک فوجی بینڈ کے ذریعہ بجائے جانے والے قومی ترانے کی دھن پر پریڈ کا انعقاد کرے گا، آتش بازی کے ڈسپلے، ایئر شو اور رائل گارڈ پریڈ میں داخلہ مفت ہے، جمپ سعودی دو روزہ شو جمپنگ مقابلے کی میزبانی کرے گا۔ اس سال قومی سرکس 21 سے 24 ستمبر کو رات 8 بجے سے رات 12 بجے تک شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی کے تھیٹر میں “دی ویلتھ آف اے نیشن” کے عنوان سے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ سرک ڈو سولیل شو پیش کر رہا ہے، عرب موسیقار احلام اور عبادی الجوہر 23 ستمبر کو ابو بکر سلیم اسٹیج پر رات 9 بجے سے رات 12 بجے تک پرفارم کریں گے۔
وزارت داخلہ 21 سے 24 ستمبر تک ریاض فرنٹ میں “قوم کا فخر” کے نعرے کے تحت اپنی تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے، اس تقریب میں ایک لائیو آرکسٹرا اور 12 انٹرایکٹو پویلین بھی ہوں گے، ڈپلومیٹک کوارٹر کے گراسی پارک میں 21 سے 24 ستمبر تک ایک فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ہیریٹیج شوز، ہینڈی کرافٹ ڈسپلے، ڈانسنگ فاؤنٹین، بچوں کے لیے ایکشن گیمز اور کھانے کے اسٹالز شامل ہوں گے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

7 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

8 hours ago