چوہدری نثار نے آزاد گروپ کے قیام کے لیے ابتدائی ہوم ورک شروع کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آزاد گروپ کے قیام کے لیے ابتدائی ہوم ورک شروع کر دیا۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق وہ اپنے ہم خیال سیاستدانوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہیں آزاد حیثیت میں آئندہ عام انتخابات لڑنے کے لیے آمادہ کر رہے ہیں۔اب تک کی صورتحال کے مطابق وہ خود بھی آزاد حیثیت میں آئندہ الیکشن لڑیں گے۔
جنوبی پنجاب سے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود جن کے درمیان حال میں صلح ہوئی ہے وہ بھی نئی پارٹی اور اپنا گروپ قائم کرنے کے بارے میں مشاورتی عمل سے گزر رہے ہیں۔الیکشن کے نزدیک کسی مرحلے پر آزاد گروپ اور جنوبی پنجاب کا مجوزہ گروپ متحد ہو سکتا ہے۔یہ رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کے بجائے آزاد حیثیت میں قومی اور صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے انہوں نے دفتر بھی قائم کر دیا ہے جہاں وہ ہفتے میں چار دن موجود ہوتے ہیں۔
چوہدری نثار نے اپنے قومی وصوبائی حلقوں کے سروے کرایا ہے جس کے مطابق ان کے حلقوں میں پارٹی کو ووٹ سے زیادہ گروپس کا ووٹ بینک ہے جس میں چوہدری نثار گروپ، غلام سرور خان گروپ نمایاں ہے۔مختلف پارٹیوں کا ووٹ بینک تیس سے چالیس فیصد ہیں۔چوہدری نثار کا خیال ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما غلام سرور خان جو تقریبا چار سال وفاقی وزیر رہے اور موجودہ حکمران جماعت ن لیگ دونوں سے عوام مہنگائی کی وجہ سے نالاں ہیں۔
جس کا انہیں انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اب تک کی حکمت عملی کے مطابق غور کیا جا رہا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے ناراض سینئر سیاستدانوں کو اکٹھا کر کے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا جائے۔چوہدری نثار ایسے امیدواروں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں جو پی ٹی آئی یا ن لیگ، پیپلز پارٹی سے ان کی پالیسیوں اور طرز سیاست کی وجہ سے نالاں ہیں اور ان پارٹیوں کے ٹکٹ لینے سے گریزاں ہیں۔منصوبہ بندی کے تحت آزاد الیکشن جیت کر اسمبلی میں اپنی شناخت قائم رکھتے ہوئے آئندہ حکومت کی حمایت یا مخالفت کا فیصلہ وقت کے مطابق کیا جائے گا۔

Recent Posts

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

10 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

23 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

34 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

34 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

50 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

1 hour ago