پاکستانیوں کے لیے خانہ کعبہ کی بالکل درست سمت معلوم کرنے کا نادر موقع آنے والا ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دُنیا بھر کے مسلمان قبلہ رْو ہو کر نماز پڑھتے ہیں۔ تاہم خانہ کعبہ کی سمت کا درست زاویہ بہت سارے مسلمانوں کو معلوم نہیں ہو پاتا۔اب سے چند روز بعد پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک بار پھر اچھا موقع میسرآنے والا ہے کہ وہ قبلہ کی سمت کا درست تعین کر سکیں۔ سعودی ماہر فلکیات سامی الحربی نے بتایا ہے کہ 15 جولائی بروز جمعرات (5 ذی الحجہ ) کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔
رواں ہجری سال کے دوران یہ دوسرا موقع ہوگا جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آ جائے گا۔ الحربی کے مطابق 15 جولائی کو سورج 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا، اس وقت اس کا زاویہ 89.57.56 ہوگا۔ اس موقع پر خانہ کعبہ کا سایہ بھی نظر نہیں آئے گا کیونکہ سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔

جو پاکستانی قبلہ کی درست سمت معلوم کرنا چاہتے ہیں وہ زمین پر ایک چھڑی عمودی گاڑ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں۔

جیسے ہی 12 بج کر26 منٹ ہوں، اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں، شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں، یہی قبلہ رخ ہوگا۔ پاکستان کے علاوہ عرب ممالک، قطب شمالی کے قریب واقع ممالک، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کے ممالک کیے لوگ بھی آج سورج کو دیکھ کرکعبہ شریف کی درست سمت کا پتا چلا سکتے ہیں۔پرانے زمانے میں لوگ اسی طریقے سے قبلے کے رْخ کا درست تعین کرتے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 28 مئی کو بھی پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18منٹ پر سورج بیت اللہ کے عین اوپر آ گیا تھا اور اس ایمان پرور نظارے کو انسانی آنکھ سے بھی دیکھا گیا تھا۔ یہ رواں سال کے دوران پہلا موقع تھا۔

Recent Posts

سبی میں دفاتر پر حملے کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ، کیسکو کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) سبی آپریشن سرکل کے دفتر میں جمعرات 4جولائی کے روز…

3 mins ago

باغبانہ، باجوئی اور گردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، فصلات تباہ، سولر پلیٹس اور دیواریں گر گئیں

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار باغبانہ باجوئی اورگردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، زمینداروں…

13 mins ago

گورنر بلوچستان کی صوبائی وزیر خزانہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صوبائی وزیر خزانہ…

21 mins ago

جیکب آباد،مغوی کی بازیابی کیلئے سندھ بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ پردھرنا

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جیکب آباد سے 24 روز قبل گھر سے اغوا ہونے والے مغوی بہرام…

28 mins ago

بلوچ نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے،پاکستان کے فریم ورک میں مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ آزادی کے نام پر بلوچ…

49 mins ago

پلاسٹک فری کوئٹہ مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پلاسٹک فری کوئٹہ مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ، ڈپٹی کمشنر سعد بن…

59 mins ago