پنجاب حکومت کا اسلام آباد میں پنجاب پولیس کی نفری نہ بھجوانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے اسلام آباد میں پنجاب پولیس کی نفری نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے . آئی جی،وزیر داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کے مراسلے کا جواب دے دیا .

نفری نہ بھجوانے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا . بوقت ضرورت سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی . اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار سے نفری مانگی تھی .
. اس ضمن میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کو نفری دینے کے حوالے سے آئی جی کا فیصلہ وفاق یا پنجاب حکومت سے وفاداری یا ہمدردی کی سمت تعین کردے گا . پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسلام اباد پولیس نے امن وعامہ برقرار رکھنے کے لیے 10ہزار جوان طلب کیے ہیں جبکہ پنجاب پولیس کے پاس اس وقت 10 ہزار کے قریب اضافی نفری موجود ہے .
انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے پاس کانسٹیبلری میں 25 ہزار سے زائد نفری ہے، 15 ہزارسے زائد ملازمین پنجاب بھر میں ہنگامی اور وی وی آئی پیز کے ساتھ تعینات ہیں .

پولیس ذرائع کے مطابق نفری بھجوانے کے لیے فائل آئی جی پنجاب کے پاس پہنچ گئی جبکہ آئی جی پنجاب حکومتی مشاورت کے ساتھ نفری دینے نہ بھجوانے کا فیصلہ کریں گے . قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے تیاری پکڑنی ہے ہم مکمل تیار ہیں، اس بار آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال جدید طریقے سے کیا جائیگا . پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان جیسے پاگل شخص سے بات ممکن نہیں، انہوں نے تیاری پکڑنی ہے ہم مکمل تیار ہیں .
وزیرداخلہ نے کہا کہ ریڈ زون احتیاط برتنے کے لئے سیل کیا تھا، کھول رہے ہیں، اور جب عمران خان آنے کا ارادہ ظاہرکریں گے تو دوبارہ سیل کردیں گے . رانا ثنااللہ نے کہا کہ صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، کسی نے پولیس نفری بھجوانے سے انکار کیا تو آئین کے تحت کارروائی ہوگی . وزیرداخلہ نے کہاک ہآنسوگیس اور ربڑ کی گولیوں کے استعمال کیلئے جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا، ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا . وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس ایف سی اور رینجرز فورسز موجود ہیں . انہوںنے کہاکہ ہماری سیکورٹی فورسز اس قابل ہیں کہ سوات میں امن قائم رکھ سکیں، کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں