عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے اور ملاقاتوں کے لیے پالیسی واضح کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے اور ملاقاتوں کے لیے پالیسی واضح کردی۔اس حوالے سے دنیا نیوز میں شائع رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی سے ہٹ کر ملاقات یا رابطے کی وجہ سے پارٹی رہنما عہدیدار کو پارٹی سے نکالنے کی وارننگ بھی دی گئی۔
عمران خان نے مزید واضح کیا کہ کوئی سینئر ہو یا جونیئر کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر ضابطہ کی کارروائی کے بعد پارٹی چھوڑنا پڑے گی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے انفرادی ملاقاتوں اور رابطوں کا سخت نوٹس لیا ہے اور اپنے ذرائع سے ان رہنماؤں کے نام ملاقات کے مقام اور وقت کی معلومات حاصل کیں۔انہیں زیادہ اس بات پر حیرانگی ہوئی کہ سینئر قیادت شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور دیگر ان کی اجازت سے اسٹیبلشمنٹ سے ملتے رہے تاہم غیر اہم اور جونیئر پارٹی رہنما بھی اپنی لائن سیدھی کرنے کے لئے اس دوڑ میں شامل ہیں لیکن نئے فیصلے کے مطابق کوئی سینئر یا جونیر رہنما اپنے طور پر ملاقات یا رابطہ نہیں کر سکے گا۔
عمران خان نے ہدایت کی کہ اگر اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے رابطہ یا ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جاتا ہے تو ان کے نوٹس میں لانا لازم ہوگا۔رابطہ کرنے والوں کو پیغام دیا جائے گا کہ پارٹی کے سربراہ عمران خان ہیں اور ان سے بات کی جائے۔ براہ راست یا بالواسطہ کوئی رہنما اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطہ نہیں کرے گا۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بھی اس قسم کی پارٹی رہنماؤں پر پابندی عائد کی تھی تاہم عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا۔عمران خان نے واضح لکیر کھینج دی جست عبور کرنے والا پارٹی سے فارغ سمجھا جائے گا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

6 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

7 hours ago