اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں سیاسی جماعت کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے باعث سندھ پولیس کو اسلام آباد پولیس کی مدد کے لیے طلب کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کو امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رکھنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ سندھ پولیس اسلام آباد پولیس کی مکمل معاونت کرے گی۔پرنسپل پی ٹی سی شہداد پور علی شیر جاکھرانی سندھ پولیس کی کمانڈ کریں گے۔ ایک ایس پی ،4 ڈی ایس پی،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔
پی ٹی سی شہداد پور سے 900 ٹرینی اور 125 ٹریننگ اسٹاف اسلام آباد بھیج دیا گیا۔مجموعی طور پر ایک ہزار 25 اہلکار شہداد پور سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر رینج اہلکاروں کی نقل و حرکت کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
سندھ سے نکلنے تک مذکورہ ڈی آئی جیز کی سیکیورٹی ہوگی۔ تمام اہلکار سادہ لباس میں یونیفارم کے ہمراہ سفر کریں گے۔ 23 ستمبر شام 6 بجے اسلام آباد رپورٹ کی جائے گی ۔سندھ پولیس افرادی قوت کے علاوہ انسداد فسادات کے تمام آلات سے لیس ہوگی۔ہر اہلکار کے پاس ہیلمٹ،شیلڈ اور ڈنڈا موجود ہوگا۔
اہلکاروں کے پاس اینٹی رائٹ کٹ کے علاوہ شیل گن بھی ہوگی۔ شیل گن سے لیس اہلکاروں کے پاس 50 شیل بھی ہوں گے جبکہ مخصوص اہلکاروں کے پاس ایس ایم جی اور جی تھری رائفل بھی ہوں گی۔اے آئی جی لاجسٹک 2 ہزار لانگ رینج گیس شیل کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔100 گیس گن ،ایک ہزار اینٹی رائٹ کٹ جس میں تمام آلات موجود ہوں کی دستیابی بھی لازمی ہوگی۔سندھ پولیس کو حکمنامے پر عمل درآمد کے لیے سختی سے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
سولرپینل لگوانے میں لاہور پہلے، اسلام آباد دوسرے اورکراچی تیسرے نمبرپررہا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…