اقوام متحدہ کا پاکستان کیلئے ڈونرز کانفرنس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے ڈونرز کانفرنس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ڈونرز کانفرنس رواں سال کے آخر تک منعقد کی جائے گی، ڈونرز کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو سیلاب سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ امداد ملے گی۔اے آروائی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے ڈونرز کانفرنس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اقوام متحدہ اب ڈونرز کانفرنس کا خود انعقاد اور میزبانی کرے گا، پاکستان کیلئے ڈونرز کانفرنس اس سال کے آخر تک منعقد کی جائے گی،ڈونرز کانفرنس میں فرانس بھی میزبانی کرے گا۔
بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے ڈونرز کی کانفرنس کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ڈونرز کانفرنس کیلئے عالمی برادری کی جانب سے فوری اور مثبت جوابی ردعمل ہوگا، ڈونرز کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو سیلاب سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ امداد ملے گی۔
دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق جرمن نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار فنانشئل ٹائمز نے اقوام متحدہ کی ایک پالیسی دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو قرض دینے والے ممالک کو قرضوں کی واپسی میں ریلیف دینے پر غور کرنا چاہئے تاکہ پاکستانی حکام سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں پر توجہ زیادہ مرکوز کرسکیں۔

سیلاب کے باعث پاکستان کے مالیاتی بحران میں کافی اضافہ ہوا ہے اس لیے پاکستان کو بین الاقوامی قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف اور قرضوں کی تنظیم نو کرنی چاہئے۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1576 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ تاہم اموات کی اصل تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے جبکہ نقصانات کا تخمینہ 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا ہے۔
اخبار نے کہا ہے کہ پالیسی دستاویز، جسے اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) رواں ہفتے حکومت پاکستان کے ساتھ شیئر کرے گا، میں کہا گیا ہے کہ ملک کو قرضے دینے والے ممالک کو قرضوں کی واپسی میں ریلیف دینے پر غور کرنا چاہئے تاکہ پاکستانی پالیسی سازوں کو قرض کی ادائیگی پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کے بجائے سیلاب کی تباہی سے پیدا شدہ حالات کے مدنظر راحت اور امدادی کاموں کو ترجیح دینے کا زیادہ موقع مل سکے۔
حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریسں نے سیلاب کے لیے ماحولیاتی تبدیلی کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ پالیسی دستاویز میں قرضوں کی تنظیم نو یا تبادلہ کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کے تحت قرض دہندگان پاکستان کی طرف سے موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے والے انفراسٹرکچر کی تیاری میں سرمایہ کاری پر رضامندی کے بدلے میں قرض کی ادائیگیوں میں ریلیف فراہم کریں گے۔

Recent Posts

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

3 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

8 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

15 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

20 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

28 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

36 mins ago