مکوآنہ (قدرت روزنامہ) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے مکمل طور ناکام ،گندم اوپن مارکیٹ 38سو سی39 سوروپے فی من تک پہنچ گئی ، آٹافی کلو 120سے 130روپے فی کلو ہوگیا،
پنجاب حکومت کی ڈویڑنل اور ضلعی انتظامیہ پر گرفت کمزور ہو گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران شہر اور ضلع بھر میں کھانے پینے کی اشیاء جن میں سبزی،دالیں،گھی،آٹا،چینی،دودھ اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کے نرخ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں سے نہ صرف دو گنے ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں بلکہ بعض علاقوں میں آٹا،آئل،دودھ اور سبزیاں بھی نایاب ہیں۔حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت کے لئے آٹا سستے داموں فراہم کرنے کا بندوبست کیا تھا اب وہ بھی مارکیٹ سے نایاب ہے جبکہ گلی اور محلوں کی سطح پر کریانہ سٹورز کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے جو دکاندار آٹے کی فراہمی کے لئے مقرر کئے گئے تھے۔انہوں نے بھی حکومتی آٹے کے تھیلے نان،روٹی اور دیگرہوٹل مالکان کو مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر دیا یے اس طرح آٹے کے تھیلے کی دس کلو کی قیمت 490روپے مقرر تھی اب وہ بازار میں ایک کلو آٹے کی قیمت 110سے لیکر 130روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…