عالمی بینک کی پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے 35 ملین ڈالر دینے کی پیشکش

لاہور (قدرت روزنامہ) عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے 35 ملین ڈالر دینے کی پیشکش کر دی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب حکومت اورعالمی بینک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا .

ملاقات میں عالمی بینک کے تعاون سے پنجاب میں سماجی اور انفراسٹرکچر سیکٹرز کی بہتری کے پروگرام پر بات چیت کی گئی .
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ 35 ملین ڈالر کو پنجاب احساس پروگرام سے لنک کر کے سیلاب زدگان میں تقسیم کریں گے . عالمی بینک سے میرے دیرینہ تعلقات رہے ہیں،میرے سابقہ دور میں عالمی بینک کے تعاون سے تعلیم اورصحت میں انقلابی اصلاحات کی گئیں .
انکا کہنا تھا کہ میرے ایجوکیشن سیکٹرریفارمز پروگرام کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی،عالمی بینک کے ساتھ تعاون کا سلسلہ ازسرنو شروع کرنا چاہتے ہیں .

ہماری حکومت نے آتے ہی ڈگری کی سطح تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کیا جبکہ شعبہ صحت میں ایڈہاک ڈاکٹرزاوردیگر عملے کی بھرتی کی اجازت دی . قبل ازیں وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں صرف زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں،مخالفین کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے . چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مخالفین کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر میں آگے بڑھتے جائیں گے .
وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی سے اسپیکر اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مفاد عامہ سے متعلق قانون سازی پر بات چیت کی گئی . اس موقع پر سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا . وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں سود کے نجی کاروبار پر پابندی ہے اور سزا بھی مقرر کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں