’کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا‘: حارث رئوف کا بابر اور رضوان پر تنقید کرنیوالوں پر طنز

کراچی (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رئوف نے بھی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان پر تنقید کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں حارث رئوف نے لکھا کہ ’’ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا، چھوڑو بیکار کی باتوں میں کہیں بیت نہ جائے رینا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں مبارک ہو پاکستان بھی لکھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کی شاندار فتح اور بابر اعظم اور محمد رضوان کی تاریخی بلے باز پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔
گزشتہ دنوں ناقدین کی بے جا تنقید کی زد میں رہنے والے اوپننگ بلے بازوں کے ناقدین پر شاہین آفریدی نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے نکالو، یہ خود غرض کھلاڑی ہیں، اچھا کھیلتے تو 15 ویں اوور میں میچ ختم ہو جاتا لیکن میچ کو آخری اوور تک لے گئے۔
شاہین نے مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ ایک مہم شروع کی جائے؟۔ اپنی ٹوئٹ کے آخر میں شاہین شاہ آفریدی نے لکھا کہ انہیں اس شاندار پاکستانی ٹیم پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کیخلاف میچ کے دوران بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے، دونوں بلے باز ہدف کے تعاقب میں ڈبل سینچری شراکت داری قائم کرنیوالی دنیا کی پہلی اوپننگ جوڑی بن گئی۔
جبکہ محمد رضوان اور بابر اعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز کی سب سے کامیاب جوڑی بھی بن گئے۔ پاکستانی پیئر نے بھارت کے شیکھر دھون اور روہت شرما کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارتی جوڑی نے 52 اننگز میں 1743 رنز بنائے تھے تاہم بابر اور رضوان نے 36 شراکتوں میں بھارتی جوڑی سے زیادہ رنز بنالیے ہیں۔ محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان اوسط پارٹنرشپ سکور 52 سے زائد ہے اوران دونوں کی جوڑی بطور پارٹنرز 1800 رنز جوڑنے والی پہلی جوڑی بھی بن گئی۔ یاد رہے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے ڈبل سنچری پارٹنر شپ بنا کر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔

Recent Posts

‎پارلیمنٹ کے ہاتھوں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی نامزدگی، اگلے مراحل کیا ہونگے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ…

2 hours ago

چیف جسٹس کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے تحت ہوئی،اس پر احتجاج نہیں بنتا، شہزاد شوکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا کہ جسٹس…

2 hours ago

جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور بینچ نمبر ایک میں منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جی 10 ٹو اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران…

2 hours ago

آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم…

2 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا…

3 hours ago

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

9 hours ago