صدر علوی کا ریفرنس مفروضوں پر مبنی ہے، واپس بھیج دیا جائے : جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری سے کرانے سے متعلق سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر تفصیلی رائے جاری کردی ہے ۔سپریم کورٹ نے رائے 4 ایک کی اکثریت سے دی ہے۔ جسٹس آفریدی نے اکثریتی رائے سے اختلاف کیا ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اکثریتی را ئے سے اختلاف کرتے ہوئےموقف اختیا رکیا کہ صدارتی ریفرنس پر رائے کابینہ یا وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی جاسکتی ہے۔ ہرکسی کو صدارتی ریفرنس پر را ئےکے کیس میں فریق بناکر شنوائی کا موقع دینے کے اصول کا سختی سے اطلاق نہیں ہوتا۔

صدارتی ریفرنس پر دی گئی را ئے پر نظرِ ثانی کا حق نہیں ہے۔ صدر مملکت عارف علوی کا ریفرنس مفروضوں پر مبنی ہے۔ صدارتی ریفرنس میں اٹھائے گئے سوالات پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کے بغیر را ئے نہیں دی جاسکتی۔

سپریم کورٹ ریفرنس میں اٹھائے گئے ہر سوال پر رائے دینے کی پابند نہیں۔اگر ریفرنس میں عمومی سوالات اٹھائے گئے ہوں تو ریفرنس واپس بھیجا جاسکتا ہے۔ صدارتی ریفرنس کے ذریعے ہر متاثرہ شخص کی داد رسی نہیں کی جاسکتی۔

سپریم کورٹ کو یہ اختیار بھی حاصل نہیں کہ وہ ریفرنس میں پوچھے گئے سوال کو تبدیل کرسکے۔ اٹارنی جنرل بذات خود ریفرنس میں پوچھے گئے سوال پر واضح نہیں تھے۔ ریفرنس میں پوچھا گیا سوال مبہم تھا۔

بھارت میں بھی صدارتی ریفرنس پر را ئے دیے بغیر اسے واپس کرنے کی نظیریں موجود ہیں۔ عدلیہ کو صرف قانونی سوالات کی حد تک محدود رہنا چاہیے ۔ میں ریفرنس کو پوچھے گئے سوال کا جواب دیے بغیر واپس صدر کو بھجواتا ہوں۔

Recent Posts

اے این ایف آپریشنز میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کاا عتراف کرلیا راولپنڈی(قدرت…

7 mins ago

پنجاب حکومت کا ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر

صوبے میں سرکاری زرعی اراضی پر گندم کی کاشت لازمی قرار دے دی گئی لاہور(قدرت…

19 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کس طرح بنے تھے ؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ ریفرنس میں واقعہ سنا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قاضی فائز عیسیٰ نے بطور چیف جسٹس اپنے آخری روز فل کورٹ…

24 mins ago

عافیہ صدیقی کیس میں حکومت وفد امریکا بھیجے گی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

امریکا کے ساتھ پریزنر ٹرانسفر ایگریمنٹ (پی ٹی اے) کا پرپوزل شیئر کر دیا ہے،…

27 mins ago

ضلع خیبر میں پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

خیبر(قدرت روزنامہ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کے مطابق تھانہ ملاگوری ضلع خیبر کا…

29 mins ago

عمران خان سے ملاقات پر پابندی؛ وزارت داخلہ سے سیکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب

عمران خان سے عدالتی حکم کے باوجود وکلاء کی ملاقات پر پابندی پر توہینِ عدالت…

40 mins ago