عمران خان نے خود پر مقدمات بنوا لیے لیکن میرے ساتھ کھڑے رہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے جیل سے رہائی کے بعد پہلی بار بیان سامنے آیا ہے . انہوں نے یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں گرفتاری کے بعد ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا .

شہباز گل نے کہا کہ میں اللہ کی ذات کے بعد آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ جب مجھ پر بدترین ریاستی تشدد کیا جا رہا تھا تو آپ سب نے میرے لیے آواز بلند کی اور میرے ساتھ کھڑے رہے .
میں خاص طور پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا جوں امت مسلمہ کے لیڈر ہیں . عمران خان میرے ساتھ ایسے کھڑے ہوئے جیسے باپ اپنے بیٹے کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، کہا جاتا تھا عمران خان اپنے ورکرز کے پیچھے کھڑے نہیں ہوتے . لیکن عمران خان نے اپنی پرواہ بھی نہیں کی، اپنے اوپر مقدمات بنوا لیے لیکن تمام مشکلات کے باوجود میرے لیڈر نے میرا ساتھ نہیں چھوڑا .
شہباز گل نے خصوصی طور پر اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا . انہوں نے کہا جس طرح اوور سیز پاکستانیوں نے مجھے سپورٹ کیا، جیل میں مجھ سے ملنے آئے ، عدالتی پیشیوں پر آئے وہ میرے لیے حیران کن تھا . شہباز گل نے کہا کہ ایک بار عدالت آیا تو مجھے ننھی بچی کی ویڈیو دکھائی گئی جس میں وہ کہتی ہے کہ ’ میں گل انکل کو چھڑانے آئی ہوں‘ . شہباز گل نے کہا دورانِ حراست میرے اوپر ہونے والا تشدد اب کوئی راز نہیں رہا،میں تشدد کے بجائے دیگر پہلوؤں پر بات کروں گا .
تمام پاکستانیوں کی طرف وطن سے محبت کا سافٹ وئیر بچپن سے اپ ڈیٹ ہے تاہم یہ ضرور کہوں حراست کے دوران میرے ہارڈ وئیر کو بار بار اپ ڈیٹ کیا گیا جس کے ذریعے سافٹ وئیر کرپٹ کرنے کی کوشش کی گئی . شہباز گل نے کہا کہ کچھ میڈیا ہاؤسز نے مجھ پر ہونے والے تشدد اور صحت کا مذاق اڑایا،جس دن عدالت آیا تو ایسی دوائی دی گئی جس سے مجھے کچھ پتہ نہیں تھا کہ میرے اردگرد کیا ہو رہا ہے،بس سانس بند ہو رہا تھا اور میں ماسک مانگ رہا تھا .
مجھے غیر ملکی ایجنٹ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی . شہباز گل نے کہا کہ کسی پر تشدد کے عمل سے لطف اندوز ہونے والوں سے کہتا ہوں مجھ پر آیا ہوا وقت گزر گیا لیکن آئندہ یہ کسی کے ساتھ نہ ہو . :

. .

متعلقہ خبریں