ملک کے ڈالرز ذخائر کم ہونے کا سلسلہ جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) ملک کے ڈالرز ذخائر کم ہونے کا سلسلہ جاری، سرکاری زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 8 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے گر گئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے بعد بھی ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام نہیں آ سکا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 14ارب 6کروڑ 99لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 16ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ پر سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 8ارب34کروڑ64لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب72کروڑ35لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں27کروڑ80لاکھ ڈالرز کی بھاری ادائیگیاں کیں جس کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز مسلسل 15 روز کی تنزلی کے بعد بالآخر پاکستانی روپیہ اپنی قدر میں کچھ اضافہ کرنے میں کامیاب ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر6 پیسے سستا ہونے کے بعد 239.65 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے گر گئی ہے جس کے بعد ڈالر244.40 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں یورو4 روپے سستا ہوکر237.35 روپے اور برطانوی پاونڈ 6.05 روپے کمی سے 270.65 روپے کا ہوگیا۔

Recent Posts

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

8 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

27 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

37 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

44 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

53 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

1 hour ago