سیاسی لیڈرشپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہا ہے کہ سیاسی لیڈرشپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہوں گے، سیاسی مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے، عدلیہ اکیلے تمام مسائل کو حل نہیں کرسکتی، تمام آئینی اداروں کو اپنے فرائض احسن ادا کرنا ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے 9 ویں بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس کے انعقاد پرمبارکباد دیتا ہوں، کانفرنس شرکا کا تقاریر کو صبروتحمل سے سننا قابل ستائش ہے، حالیہ سیلاب سے پاکستان میں بہت تباہی آئی ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
کانفرنس سے عدالتی نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہم نے ایک کوشش کی ہے، آئین پاکستان عوام کے امنگوں کا ترجمان ہے، آئین پاکستان میں عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے، یوسف رضا گیلانی کیس میں آئین کی پاسداری کی گئی، نعمت اللہ کیس میں آئین کی شق 9 پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا، عدلیہ نے بلاتعصب قانون کی بالادستی کویقینی بنایا، عدلیہ نے معاشرے کے محروم طبقے کے حقوق کے تحفظ کیلئے یادگار فیصلے کیے، آئین کی شق 9 کے تحت عوامی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے، جمہوریت کا استحکام آئین وقانون کی بالادستی سے وابستہ ہے، حالیہ سیلاب قانون سازوں کیلئے ویک اپ کال ہے، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ نے سوموٹو نوٹسز لیے۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ گڈگورننس بھی قانون کی بالادستی کا ایک اہم جزو ہے،سستا اور فوری انصاف ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں قومی اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا، سپریم کورٹ نے اسمبلی کی تحلیل اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کوغیر آئینی قراردیا، ڈپٹی اسپیکر پنجاب نے آئین سے متصادم رولنگ دی، عدالت نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیکر آئین کا نفاذ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈرشپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے، سیاسی مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے، عدلیہ اکیلے تمام مسائل کو حل نہیں کرسکتی، تمام آئینی اداروں کو اپنے فرائض احسن ادا کرنا ہوں گے۔ زیرسماعت مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

6 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

19 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

38 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

48 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

56 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago