کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے جمعرات کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد اپنی بیٹیوں کے ساتھ خوبصورت لمحات گزارا . پاکستان کے لیے میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد رضوان نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ دلکش لمحات شیئر کیے .
باپ بیٹیوں کے مابین محبت بھری بات چیت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی .
یاد رہے کہ رضوان نے ناٹ آؤٹ 88 رنز بنا کر پاکستان کو دوسرے T20I میں پاکستان کے لیے ٹھوس مظاہرہ کرنے میں مدد فراہم کی . انہوں نے اوپنر بابر اعظم کے ساتھ شراکت داری کرکے ریکارڈ 200 رنز کا تعاقب کیا .