لکی مروت میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ

لکی مروت(قدرت روزنامہ) لکی مروت میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، 2 دہشت گرد ہلاک . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے لکی مروت میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی .


جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ تبادلہ ہوا، اس دوران 2 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے . جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا گیا . آئی ایس پی آر کے مطابق سوات میں بھی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، اس دوران ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا، سوات میں کی گئی کاروائی کے دوران بھی اسلحہ اور بارود برآمد ہوا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں