اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے پاکستان آسکتے ہیں، حکومت ان کے تجربے سے استفادہ کرے گی۔میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک احمق کا کہنا ہے کہ الیکشن کرا دیں، ایک تہائی پاکستان ڈوبا ہوا ہے کیسے الیکشن کرا دیں ۔
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس وقت ساڑھے 3 کروڑ پاکستانی بے گھر ہیں، حکومت کا پورا فوکس متاثرینِ سیلاب کی بحالی پر ہے۔انہوں نے کہا کہ فتنے اور فساد کو روکنے کے لیے ہم نے تیاری کی ہے، اگر پی ٹی آئی والے آئین و قانون کے مطابق پرامن احتجاج کرنا چاہیں گے تو ہم تحفظ فراہم کریں گے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر وہ ریڈ زون یا ڈی چوک کی طرف بڑھیں گے تو ان کے پاگل پن کا موثر علاج کیا جائے گا۔
انہوںنے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ اپنے مخالفین کو برا بھلا کہتے ہیں، گالیاں دیتے ہیں، مگر حکومت پوری طرح سے تحمل دکھاتی رہی ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ انہوں نے کبھی بھی اپوزیشن کیساتھ بیٹھ کر بات کرنے کی بات نہیں کی، ایسے شخص سے کوئی بات نہیں ہو سکتی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…