ملتان(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک دلدل میں پھنستا جا رہاہے، لوگ مایوس اور نا امید ہوتے جا رہے ہیں، عوام بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں مہنگائی نا اہلی سیلاب کی صورتحال میں حکومت کی بے حسی پر بہت پریشان ہیں، حکومت کرسی کی بقاء کیلئے معیشت کو دا پر لگا رہی ہے، حکومت کے پاس معیشت کو سدھارنے کیلئے نہ تو کوئی پالیسی ہے اور نہ ہی سمت کا تعین، ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ فوری اور شفاف انتخابات ہیں،اگر حکومت اس پر نہیں آتی تو ہمارے پاس تحریک چلانے کا آپشن موجود ہے، عمران خان کی کال کا اتنظار ہے، ہمارے پاس بہت سارے راستے ہیں،وقت سے پہلے کارڈز اوپن نہیں کریں گے۔
ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں یونین کونسل لوٹھڑ میں مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی ملک واصف مظہر راں سردار ارشد خان قلندرانی چودھری اعجاز لوٹھڑ ایڈووکیٹ چودھری احمدنور لوٹھڑسمیت عمائدین کی ایک بہت بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو ملک اور عوام کے مستقبل کیلئے سوچ رہی ہے، نا اہل اور امپورٹڈ حکمران مفادات اور ذاتیات کی سیاست کررہے ہیں، وہ اپنے اوپر کرپشن کے مقدمات ختم کرنے کیلئے آئے تھے،ان کی واضح ترجیح نیب مقدمات کا خاتمہ تھا، جس میں وہ کامیاب ہو گئے ہیں،میڈیا میں قوم دیکھ رہی ہے، نیب عدالتوں سے کرپشن کے مقدمات دھڑا دھڑ واپس آرہے ہیں اور یہ لوگ یہی کچھ چاہتے تھے، عمران خان نے واضح کہا ہے میں سب کچھ کر سکتا ہوں لیکن چوروں اور لٹیروں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا۔
انہوں نے کہا عمران خان کرپشن اور لٹیروں کے خلاف جنگ کررہے ہیں اور یہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک چوروں ڈاکوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں لے لیتے، ہمارے ترقی نہ کرنے کی بڑی وجہ ملک میں دو قوانین کا ہونا ہے، طاقتور کیلئے علیحدہ قانون اور غریب کے لئے علیحدہ قانون، قانون طاقتور کے سامنے بے بس اور کمزور کے سامنے طاقتور ہے،جب تک اس ملک میں ایک قانون نہیں ہوسکتا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا، فیصلہ کن وقت آگیا ہے عوام کو حقیقی آزادی کی جدوجہد میں عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا، تب ہی ہم چوروں اور ڈاکوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ملک میں اس وقت غیر یقینی سیاسی صورتحال ہے،ملکی معیشت روز بروز زوال پذیر ہے، عوام سے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگئی ہے، حکومت نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیاہے، عمران خان نے کرونا وباء کے دوران ملکی معیشت کا پہیہ نہیں رکنے دیا، محدود وسائل کرونا وباء اور کمزور معیشت کے باوجود عوام کو ریلیف دیا، عوام کو صحت کارڈاحساس پروگرام انصاف راشن کارڈ فیول کارڈز پناہ گاہ لنگر خانے جس میں عوام کو تین وقت کی باعزت روٹی دی جاتی تھی، اشرافیہ کو عمران خان کی عوام دوست پالیسیاں پسند نہ آئیں، ایک سازش کے تحت عمران خان کو اقتدار سے الگ کیا گیا، جس کے بعد سے عمران خان کی حکومت کے جاری کئے گئے تمام فلاحی اقدامات روک دیئے گئے، عوام سے وعدہ کرتے ہیں جس دن عمران خان اقتدار میں آئے ہمارے سابقہ دور کے جاری کئے گئے عوام کے لئے تمام فلاحی اقدامات اسی جوش و جذبہ سے دوبارہ شروع کئے جائیں گے،جس جوش و جذبہ سے چل رہے تھے، عمران خان واحد حکمران ہیں جن کے دل میں غریب عوام کا درد ہے، پی ڈی ایم پر مشتمل حکومت کو عوام کاکوئی احساس نہیں، عمران خان عوام کو حقیقی آزادی دلانے کیلئے عوام کی آواز کو بلند کرنے کیلئے جلد لائحہ عمل کا اعلان کرنے والے ہیں،قوم ساتھ دے حقیقی آزادی دلا کر ملک کو اپنے پاں پر کھڑا کرنا عمران خان کا مشن ہے۔
انہوں نے کہا این اے 157کی عوام سے دلی تعلق ہے، یہاں کی عوام نے ماضی میں بھی عزت دی اور مستقبل میں بھی میرے خانوادہ کو عزت دیں گے، یہاں کے منتخب نمائندہ نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بھر پور نمائندگی کی اور پاکستان کا موقف واضح طور پر اجاگر کیا، مسئلہ کشمیر ہو یا مسئلہ فلسطین ناموس رسالت کی بات ہوئی یا اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات، این اے 157 اور این اے 156 کے نمائندہ نے بطور محمد کے غلام دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات کو دنیا بھر میں اجاگر کیا، آپ کے نمائندہ نے آپ کا سر نہیں جھکایا،بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا موقف بھر پور انداز میں اجاگر کرکے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کی بھر پور ترجمانی کی، اقتدار ڈھلتی چھاں کی ماند ہے،صدا ساتھ نہیں رہتا، جب بھی وقت ملا ایک طرف پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کی، دوسری طرف حلقے کی ترقی کیلئے تمام توانائیاں صرف کیں، جو کچھ ہو سکا حلقے میں ترقیاتی کام کروائے۔
حلقے میں جو کچھ ترقیاتی کام نظر آرہے ہیں یہ آپ کے منتخب نمائندہ کے ترقیاتی کام ہیں،ہمارے سیاسی مخالفین اگر این اے 157 میں ترقیاتی کام کروائے ہیں تو وہ سامنے لائیں، ہم خالی نعروں پر عملی وعدوں اور ترقی پر یقین رکھتے ہیں،عوام سے ہیں اور عوام سے رابطے میں رہیں گے۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے پی ٹی آئی امیدوار محترمہ مہر بانو قریشی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…