وزیر اعلیٰ بلو چستان نے سیلاب متاثرہ اضلاع میں زرعی شعبے کی بحالی کیلئے کسانوں کو 15.83 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کے پلان کی منظوری دیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں زرعی شعبے کی بحالی کے لئے کسانوں کو 15.83 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کے پلان کی منظوری دے دی۔ جمعہ کو سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں زرعی بحالی پلان اور فوڈ سیکورٹی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء میر اسد اللہ بلوچ، زمرک خان اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر صوبوں کو دیکھتے ہوئے سبسڈی کو مزید بڑھایا جائے گا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری زراعت نے بتایا کہ زرعی بیجوں پر صوبائی حکومت کسانوں کو 6.71 ارب روپے کی سبسڈی دے گی صوبائی حکومت فرٹیلائزر پر کسانوں کو 6.47 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی بور اور سولر سسٹم کی بحالی کے لیے 2.62 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
بر یفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں حالیہ سیلابی بارشوں سے مختلف اضلاع میں 52 فیصد خریف فصلوں کا رقبہ متاثر ہوا ہے سولر ٹیوب ویلز بھی سیلابی بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں ذخیرہ شدہ زرعی بیجوں کا ضیاع بھی ہوا ہے،سیلابی صورتحال سے کینال سسٹم بھی متاثر ہو ہے زرعی شعبے کو پہنچنے والے نقصان کے باعث خوراک کے فقدان کا خدشہ ہے۔ اجلاس کو بر یفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری زراعت نے بتایا کہ زرعی بحالی پلان کے تحت حکومت کسانوں اور کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کر رہی ہے رجسٹرڈ کسانوں کو زرعی بیجوں پر صوبائی حکومت 70 فیصد سبسڈی دے گی سولر سسٹم کی بحالی اور کھاد پر صوبائی حکومت کسانوں کو 50 فیصد سبسڈی فراہم کرے گی سبسڈی صوبے کے بارانی اور نہری دونوں علاقوں میں فراہم کی جائے گی ۔
سیکرٹری زراعت نے بتایا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے جوائنٹ سروے کئے جارہے ہیں۔سیکرٹری زراعت نے بتایا کہ زرعی شعبے کی بحالی سے فوڈ سیکورٹی کسانوں کے روزگار کے تحفظ اور مجموعی طور پر 324 ارب روپے کے مالی فوائد حاصل ہوں گے،زرعی بحالی پلان کے تحت ربیع کے فصلوں پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ا جلا س سے خطاب کر تے ہوے صوبائی وزیر خوراک زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ آٹے کی قلت دور کرنے کے لئے حکومت پنجاب اور پاسکو سے گندم کی خریداری کی جارہی ہے عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لئے سیلز پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کسان بھائیوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اگر زمینداروں اور کسانوں کو فوری ریلیف نہ دیا گیا تو خوراک کی قلت پیدا ہو سکتی ہیں یہ وقت کسان بھائیوں کی مدد کرنے کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسانوں کو اونرشپ دینی ہے اگر کابینہ اراکین کو دو مہینوں کی تنخواہیں بھی نہ دینا پڑے تو ہم کسانوں کی مدد کرنے سے دریغ نہیں کریں گے اس وقت ہمیں وفاقی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔وزیر اعلیٰ نے صوبے میں آٹے کی ارزاں نرخوں پر فراہمی پر وزیر خوراک کی تعریف کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور سستے آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

Recent Posts

کوئٹہ،تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،2 افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار…

9 mins ago

کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ون میں نظارت خانے میں کھڑی 100 سے زائد…

22 mins ago

بلوچستان: کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض جان کی بازی…

31 mins ago

صدارتی انتخابات ہارنے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی…

37 mins ago

حکومت کی آئینی ترامیم کا طریقہ کار متنازع ہوگیا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ حکومت کا…

43 mins ago

کیا قوم کو منی بجٹ کا سرپرائز ملنے والا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر ہے وفاقی حکومت نے…

51 mins ago