امپورٹڈ وزیر اعظم کو یہ نہیں سمجھ آ رہی کہ انہیں کیوں کرسی پر بٹھا دیا گیا،اسد عمر

کراچی (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت انتہائی خطرناک صورتحال پر پہنچ گیا ہے۔امپورٹڈ وزیر اعظم کو یہ نہیں سمجھ آ رہی کہ انہیں کیوں کرسی پر بٹھا دیا گیا۔ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکمران مہنگائی کو کم کرنے کے لیے آئے تھے مگر یہ شرح کو 45 فیصد پر لے گئے۔صنعتیں بند ہورہی ہیں،بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور جرائم بڑھ رہے ہیں۔
حکومت کی توجہ اپنے کرپشن کیسز ختم کروانے پر ہے اس لیے نیب ترامیم کی گئیں۔جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کال دی،ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بڑے اجتماعات ہونے جارہے ہیں۔عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کے کیسز ختم ہوتے جائیں اور مہنگائی بڑھتی جائے۔
کہا گیا کہ ملک میں ساری مہنگائی کا ذمہ دار اسحاق ڈار تھے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک تو مسلسل چل رہی ہے،عمران خان کی کوشش تھی کہ افراتفری نہ پھیلے۔جہاں الیکشن ہونے تھے وہاں بھی ملتوی کردئیے گئے۔سندھ ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کیس میں پیشی تھی،کیس عمران خان اور فواد چودھری اور مجھ پر کیا گیا تھا۔ ادھر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار ملکر یا لڑ کر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔
نیویارک جانے والوں نے ہزاروں ڈالر روزانہ کے کمروں میں ٹھہر کر سیلاب متاثرین کیلئے امداد مانگی۔سول آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں۔دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کے لیے کی گئیں۔جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی مدد بھی نہیں ملی،72 وزراء پر ہائیکورٹ میں رٹ دائرکر دی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

6 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

6 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

6 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

7 hours ago