وفاق نے پنجاب کو فوری طور پر 5 لاکھ ٹن گندم دینے کی اجازت دے دی

لاہور (قدرت روزنامہ)وفاق اور پنجاب میں گندم پر جاری تنازعہ حل ہو گیا۔وفاق نے پنجاب حکومت کو 5 لاکھ ٹن گندم دینے کی اجازت دے دی۔ جیو نیوز نے ذرائع وزارت خوراک کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ گندم اگلے ماہ مل جائے گی جبکہ اس فیصلے کے بعد مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہو گئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ اور پنجاب میں گندم کے دام پانچ روپے من کم ہو گئے ہیں۔
گندم کی قیمت 3800 روپے سے 3300 روپے ہو گئی ہے۔امید ہے کہ اگلے ہفتے تک گندم کی قیمت 3000 ہزار من ہو جائے گی،گندم کے نرخ کم ہونے سے آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر نے کہا کہ اس وقت ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں۔
گزشتہ برس ٹماٹر کی بمپر فصل ہوئی جو ملکی ضروریات کے لیے کافی ہے۔ملک میں آئندہ 6 ماہ اور بوائی کیلئے گندم موجود ہے۔

این ایف آر سی سی کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ 0.6 ملین ٹن درآمدی گندم پہنچ چکی ہے،سرکاری گوداموں سے روزانہ 46 ہزار ٹن گندم جاری کی جا رہی ہے،ملک میں 7 اعشاریہ 5 ملین ٹن آلو پیدا ہوا۔ مگر 4 اعشاریہ 2 ملین ٹن آلو درکار ہوتا ہے۔آلو اور پیاز کی ایران اور افغانستان سے درآمد کی جا رہی ہے۔آلو اور پیاز کی درآمد کے لیے حکومت نے ڈیوٹیز یعنی 27 فیصد ختم کر دی ہیں۔
این ایف آر سی سی کے مطابق درآمدی آلو اور پیاز کی جلد روزانہ کی بنیاد پر ریلیز بھی یقینی بنائی جا رہی ہے،ملک میں پیاز کی کھپت 1 اعشاریہ 5 لاکھ اور ٹماٹر کی کھپت 50 لاکھ ٹن ہے۔ ملک میں 55 ہزار ٹن ٹماٹر اور 6 ہزار ٹن پیاز پہنچ چکے جبکہ مقامی ذخائر اس کے علاوہ ہیں ملک میں دال مسور اور ماش کی طلب 1 لاکھ ٹن سے زائد ہے۔دال مسور اور دال ماش کینیڈا،آسٹریلیا اور میانمار سے درآمد کی جا رہی ہیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago