جب ہم نے کہا معیشت بحران کی طرف جا رہی ہے تو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا،شوکت ترین

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے جب ہم یہ پیش گوئی کر رہے تھے کہ معیشت شدید بحران کی طرف جا رہی ہے تو ہمیں سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ اب وزیر اعظم نے خود اعتراف کیا ہے اور مالیاتی منڈیوں نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ شوکت ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے بانڈز کی پیداوار 113 فصد سے زیادہ ہے جو کہ فروری میں غیر یقینی صورتحال کو دور کرنے کے لیے انتخابات کے وقت 8.95 فیصد تھی۔
قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بانڈز کی قیمت میں کمی پر حکومت تنقید کی۔ اسدعمر نے کہا دسمبر کے سکوک بانڈز پر سالانہ شرح سود ایک سو تیرہ فیصد تک جا پہنچی ہے۔مارکیٹ میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات ہیں۔ سوال کیا کہ یہ لوگ ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ روزانہ حکمرانوں کے کرپشن کیسز کی معافی اور معیشت کے بارے میں بری خبریں آ رہی ہیں۔
یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے بانڈز کی قیمت میں پندرہ فیصد سے زائد کمی ہوگئی۔فنانشل ٹائمز کی خبر کے بعد پاکستانی بانڈز کی قیمت گرنا شروع ہوگئی۔رائٹرز کے مطابق 2024 کے پاکستانی بانڈز کی قیمت نو سینٹ کمی سے 50 سینٹ رہ گئی۔2027 میں میچور ہونے والے بانڈز کی قیمت 45 سینٹ کی سطح پر آگئی۔فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ نے تجویز دی کہ پاکستان سے قرض کی وصولی کو معطل کیا جائے۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بانڈز کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کے خدشات کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے باعث پیرس کلب سے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف چاہتے ہیں۔کمرشل بینکوں یا یورو بانڈز کی ادائیگیوں میں نہ ریلیف چاہتے ہیں اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دسمبر میں ایک ارب ڈالر کے بانڈز کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔جو مکمل اور بروقت کی جائیں گی۔ تمام کمرشل قرضوں کی ادائیگیاں کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago