پاکستان سے کالادھن برطانیہ بھیجنے پر پابندی کی پٹیشن ویب سائٹ پر پبلش کردی گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانوی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر پاکستان سے کالا دھن باہر منتقل کرنے والوں پرپابندی لگانے کیلئے پٹیشن پبلش کر دی گئی ، ایک لاکھ دستخط مکمل ہونےپرمعاملہ پارلیمنٹ میں زیربحث آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے کالادھن باہرمنتقل کرنےوالوں پرپابندی لگانے کا مطالبہ سولہ سالہ نوجوان شایان علی نے کیا ہے

برطانوی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر پٹیشن پبلش کر دی گئی اس پٹیشن سے اتفاق کرنے والے افراد اب اس پردستخط کرسکتے ہیں۔

ایک لاکھ دستخط مکمل ہونے پر معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آئے گا۔

پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد پر پابندیاں لگائی جائیں، عراق، وینزویلا سےمنی لانڈرنگ کرنے والوں پر بھی پابندیاں لگائی گئیں، برطانوی حکومت کو کرپشن کا پیسہ ملک میں آنے سے روکناہوگا۔

یاد رہے 2018 میں برطانیہ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان سمیت 100 سے زائد ممالک کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، جس کے بعد برطانوی ٹیکس ڈیپارٹمنٹ ایچ ایم آر سی نے نئے قوانین پرعمل درآمد شروع کر دیا تھا۔

نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا تھا کہ برطانیہ سالانہ اربوں پاؤنڈز کی منی لانڈرنگ کا شکار ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago