لاہور (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی فلمساز بلال لاشاری کیفلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی اداکاراؤں کے پڑوسی ملک میں بھی چرچے ہورہے ہیں۔فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ’کریکٹر پوسٹرز‘ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ کیرکٹر پوسٹرز دیکھنے کے بعد بھارتی سُپر اسٹارز بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
اداکارہ حمائمہ ملک نے ’دارو‘ کے کردار کا پوسٹر شیئر کیا تو بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حمائمہ اچھی لگ رہی ہیں، فلم میں آپ کی شاندار پرفارمنس دیکھنے کے منتظر ہیں، آپ کو کامیابی ملے۔
دوسری جانب انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے بھی اس فلم میں اپنے کردار ’مکھو‘ کا پوسٹر شیئر کیا تو بالی ووڈ کے اداکار ہریتک روشن نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’لَو اِٹ۔
یاد رہے کہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول فیس بک، یوٹیوب، ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام پر 60 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں پاکستانی انڈسٹری کے کچھ نامور گلوکاروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں علی عظمت اور فارس شفیع شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ملک کے سب سے زیادہ مہنگے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جن میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک اور گوہر رشید شامل ہیں۔
اس ہی وجہ سے فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو پاکستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم کہا جارہا ہے۔ اس فلم کے ڈائیلاگز ناصر ادیب نے لکھے ہیں جبکہ اسکرین پلے بلال لاشاری نے لکھا ہے۔
یہ فلم 1979ء میں ریلیز ہونے والی کلاسک پاکستانی فلم ’مولا جٹ‘ کا ریمیک ہے۔یاد رہے کہ پروڈکشن ٹیم نے اس فلم کو 2019ء میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اب یہ 13 اکتوبر 2022ء کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…