عائزہ خان کی شوہر کیساتھ نئی ویڈیو مداحوں کو بھاگئی

(قدرت روزنامہ)دنیا میں کچھ ایسے چہرے ہیں جو دیکھنے والوں کو ایک نظر میں بھا جاتے ہیں،اداکارہ عائزہ خان بھی انہی چہروں میں سے ایک ہے، عائزہ خان اپنی خوبصورتی اوراداکاری سے ناظرین کے دل موہ لیتی ہیں،اداکارہ نے شادی کے 7 سال مکمل ہونے پر سالگرہ کی خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی جس کو خوب پسند کیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی منفرد اداکاری کی بدولت متعدد سپرہٹ ڈراموں میں کام کیا جس کو دیکھنے والوں نے بے حد سراہا، اداکارہ آج کل سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں, عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 9.2 ملین فالوورز ہیں، اداکارہ فین فالوونگ میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے.

اداکارہ عائزہ خان نےشادی کے 7 سال مکمل ہونے پر سالگرہ مناتے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس کو مداحوں نے خوب پسند کیا،شادی کی سالگرہ کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں عائزہ خان کوشوہر دانش تیمور کے ساتھ کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ’مجھے یقین نہیں آتا کہ یہ 7 سال کیسے گزر گئے، میں دعا کرتی ہوں کہ ہم ساری زندگی ایسی ہی خوشگوار زندگی گزاریں۔‘

اداکارہ کے شوہر دانش تیمور نے بھی ایک شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ ’بےشمار محبتوں میں اکٹھے ہوئے 7 برس مکمل ہوگئے۔‘

اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 11 لاکھ71 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں، کمنٹس سیشن میں تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago