کنگنا رناوت مسلمان لڑکے کے عشق میں گرفتار ہیں، کمال راشدخان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں متنازعہ بیانات کی بدولت شہرت حاصل کرنے والے اداکار کمال راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ کنگنا رناوت ایک عرب ملک کے مسلمان لڑکے کی محبت میں گرفتار ہیں اورانھیں ڈیٹ کررہی ہیں . حال ہی میں سلمان خان کو اپنی تنقید کا نشانہ بنانے والے کمال راشد خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک فوٹو شئیر کی ہے جس میں کنکنا کو ایک لڑکے ساتھ رومانوی انداز میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے .

اس کے کیپشن میں کے آر کے نے لکھا ہے . کنگنا آج کل عمرا ن نامی ایک مصری لڑکے کےعشق میں گرفتارہیں اور انھیں ڈیٹ کررہی ہیں . یہ لو جہاد ہے . دیدی آپ سے یہ امید نہیں تھے . کمال خان نے اپنی اس ٹوئٹ کو چند ہی گھنٹے بعد ڈیلیٹ کردیا تاہم ٹوئٹر صارفین نے اس کے اسکرین شاٹ محفوظ کر لیے . کمال خان کی ٹوئٹ پر تاحال اداکارہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا . خیال رہے کہ کنگنا رناوت نے 28 جولائی کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسی لڑکے کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں دونوں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے تھے . کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پوسٹ میں لڑکے کا نام ’رضوان‘ مینشن کیا تھا . . .

متعلقہ خبریں