راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیو لیک میں سامنے آگئی ۔
اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کیلئے انجینئر منگواتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر ستمگر ہے ، اکتوبر میں اہم فیصلے ہوجائیں گے ، معاشی حالات بہت گھمبیر ہیں ، اگر کسی نے کال نہ دی تب بھی لوگ سڑکوں پر ہوں گے ۔ سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے ۔
دوسری جانب ، رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) افتخار درانی نے کہا ہے کہ لیک کال سے پتہ چلتا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے بھارت سے پلانٹ درآمد کرتے ہوئے پالیسی کے خلاف صنعتی مشینری جاری کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…