عاشورہ پر موبائل فون سروس حسب ضرورت بند کی جائے، وزیرداخلہ کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عاشورہ کے دوران موبائل فون سروس کو صرف حسب ضرورت ہی بند کیا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سربراہی میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سمیت وفاقی سیکریٹری داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر
اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سیکریٹری داخلہ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئی ہے، حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔اجلاس میں یوم عاشور پر امن او امان برقرار رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کی گئی اور صورت حال کے مسلسل جائزے کے لئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کوامن وامان کے لئے تکنیکی اور دیگر معاونت یقینی بنائے گی، خصوصی سیل عاشور کے دوران 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ محرام الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے، عوام کے جان و مال کا خیال رکھا جائے، امن امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سیکیورٹی اقدامات سے عوام کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے، عاشورہ کے دوران موبائل فون سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے۔

Recent Posts

حماد اظہر سے شادی کی افواہوں پر اینکر پرسن شفاء یوسفزئی نے خاموشی توڑ دی

   لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ عہدیدار حماد اظہر اور معروف اینکر پرسن…

1 min ago

پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے راولپنڈی جلسے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس…

12 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو ایک ہفتے میں پاکستان تحریک…

17 mins ago

صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹسزجاری

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہورہائیکورٹ نے نیب ترامیم کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر…

22 mins ago

بدقسمتی سے پاکستان میں لوگ ڈپریشن کو بیماری نہیں سمجھتے، اداکارہ صحیفہ جبار

کراچی (قدرت روزنامہ)ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار کا کہنا ہے کہ قرآن پاک میں ڈپریشن…

24 mins ago

لاہور ہائیکورٹ کی نوازشریف، اسحاق ڈاراور دیگر کی نااہلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کااعتراض دور کرنے کی ہدایت

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف، اسحاق ڈار، انوارالحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی کی نااہلی کی…

25 mins ago