آرمی چیف سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان نے ملاقات کی ہے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیلاب کے بعد ریلیف اور بحالی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، دبئی پورٹ کے چیئرمین نے سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس دوران شیخ احمد سلطان نے سندھ میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا .


آئی ایس پی آر کے مطابق شیخ احمد سلطان نے امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج کے کردا ر کو سراہا اور سیلاب متاثرین کیلئے آرمی ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کیا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کی بحالی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یواےای اوراسکی قیادت مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے .
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے بروقت تعاون پرشیخ احمد سلطان سے اظہار تشکر کیا، ملاقات میں اقتصادی ترقی سے متعلق امور بھی زیر غور آئے، اس دوران شیخ سلطان نے مستقبل میں اپنےادارےکی سرمایہ کاری کابھی عندیہ دیا، فلڈریلیف کوششوں کیلئےمزیدعطیہ کنندگان کولانےکی بھی پیشکش کی اور دورےکےانتظامات کرنےپرفخرعالم کابھی شکریہ اداکیا .

. .

متعلقہ خبریں