عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس سےمبینہ آڈیو لیک کو شرمناک قرار دے دیا

کرک (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کے ساتھ تجارت پرپابندی لگائی، اب یہ امپورٹڈ حکومت اس تجارت کو کھولنے کی کوشش کر رہی ہے، مریم نواز اپنے داماد کیلئے ہندوستان سے پاور پلانٹ کی مشینری امپورٹ کروارہی تھی، آدھی آگئی، مریم نواز موجودہ حکومت میں ناجائز کام کرا رہی ہے، آڈیو لیک سے واضح ہوگیا مریم کے داماد نے بھی پیسے بنائے .
کرک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موبائل فون پر کسی نے شہباز شریف کی آڈیو لیک سنی ہے؟ مریم نواز کی سب سے بڑی کوالٹی ہے کہ سچ نہیں بولا جاتا، لندن تو چھوڑو پاکستان میں بھی اس کی کوئی پراپرٹی نہیں ہے، جب کوئی اقتدار میں بیٹھ کر خود کو فائدہ کرواتا ہے تو اسے کرپشن کہتے ہیں، یہ پیسے کے لیے کشمیریوں کی قربانیوں کو بھی نظر انداز کرتے ہیں، لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے، انہیں کوئی پرواہ نہیں، انہیں پیسہ نظر آتا ہے، صرف آزاد ملک ترقی کرتا ہے .


عمران خان ںے کہا کہ یہ اقتدار میں صرف پیسہ بنانے آتے ہیں، ملک غریب ہوگیا اور ان کا خاندان امیرہوگیا، دونوں بیٹے لندن میں ہیں، کہتے ہیں ہم پاکستان کے نہیں برطانیہ کے شہری ہیں، ان کی دولت ملک سے باہر پڑی ہے، ان کی پراپرٹیز اور محلات ملک سے باہر ہیں، ان کو سازش کے تحت ہم پر مسلط کیا گیا ہے، ان کے دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے، ان ڈرون حملوں پر انہوں نے ایک بار پھر مذمت نہیں کی، ان کا مقصد ملک کی ترقی نہیں صرف اپنے کیسز ختم کرانا تھا، ان کا مقصد صرف این آر او لینا تھا، انہوں نے پچھلے 10سال اس ملک کو لوٹا ہے .
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف کی آڈیو ٹیپ شرمناک ہے، چوروں کو بیرونی سازش کے تحت ملک پر مسلط کیا گیا، حقیقی آزادی کی جنگ سب پر فرض ہے، نوجوان ساتھ دیں، ان کا مقابلہ کریں گے، آپ نے میرا ساتھ دینا ہے اور میں نے ان کا مقابلہ کرنا ہے، ان چوروں کی غلامی کرنے سے بہتر ہے کہ ہم مر جائیں، امریکیوں کے غلاموں کی غلامی سے بہتر ہے انسان زندہ ہی نہ رہے .

. .

متعلقہ خبریں