نواز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کر دیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی وقومی صورتحال پر تفصیلی غور کیاگیا،مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ قائد محمد نوازشریف کو پیش کیا . نوازشریف نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا .

اجلاس کا موقف تھا کہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کوبجھانا پڑی . قائد نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کر دیا . وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل،ملک محمد احمدخان اور احد چیمہ نے اجلاس میں شرکت کی .

. .

متعلقہ خبریں