لندن، پی ٹی آئی کارکنوں نے مریم اورنگزیب کو گھیر لیا، الزامات لگائے اور گالیاں بھی دیں

لندن (قدرت روزنامہ) لندن میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو گھیر لیا، وفاقی وزیر کافی شاپ پر کافی لے رہی تھیں کہ پی ٹی آئی کارکن وہاں پہنچ گئے، انہوں نے مریم اورنگزیب سے نامناسب رویہ اپنایا، اس موقع پر پی ٹی آئی خواتین نے مریم اورنگزیب پر الزامات لگائے اور چور ہونے کا الزام بھی لگایا، وزیر اطلاعات پر الزام لگایا گیا کہ وہ پاکستانی عوام کا روپیہ لندن میں لٹا رہی ہیں، مریم اورنگزیب نے ان کا کوئی جواب نہ دیا اور خاموشی سے مسکراتی رہیں .

.

.

متعلقہ خبریں