عمران نیازی نے (ن) لیگ کو جھوٹے مقدمہ بنا کر جیلوں میں ڈالا لیکن اللہ تعالی نے ہمیں پوری دنیا کے سامنے سرخرو کیا‘احسن اقبال

نارووال(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے (ن) لیگ کو جھوٹے مقدمہ بنا کر جیلوں میں ڈالا لیکن اللہ تعالی نے ہمیں پوری دنیا کے سامنے سرخرو کیا . ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس سٹی کیس سے بری ہونے کے بعد نارووال آمد پر سپورٹس سٹی سٹیڈیم کے باہر استقبال کے لیے آئین لیگ کے ورکر سے خطاب کرتے ہوئے کیا .


انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے سپورٹس سٹی سٹیڈیم کا جھوٹا کیس مجھ پر نہیں آپ پر بنایا تھا عمران خان نے 5 سالوں میں جو بہتان کی سیاست کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی سپورٹس سٹی سٹیڈیم مقدمہ نے ثابت کر دیا ہے کہ سابقہ حکومت نے لیگی قیادت پر جھوٹے مقدمات قائم کئے تھے . احسن اقبال نے کہاجب کیس خارج کیا تو چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں کوئی ثبوت دے دیں ، نیب عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی ،چیف جسٹس نے کہا کہ جو سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرتا ہے یہ کیس اس کی بہترین مثال ہے .
احسن اقبال نے کہا کہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم پاکستان کا بہترین کھیلوں کا منصوبہ تھا جو حشر اس منصوبے کا ہوا ہے وہی حال پاکستان کا ہوا ہے آج اس سٹیڈیم کو بھوت بنگلا بنا کر ہمارے حوالے کر گیا ہے جس طرح اس منصوبے کو تباہ کیا ہے 4 سالوں میں پاکستان کو اجاڑ کر ہمارے حوالے کر گیا ہے عمران نیازی 4 سالوں میں مہنگائی، بیروزگاری کے بم لگا گیا ہے ان بارودی سرنگوں کو صاف کر کے پاکستان کو کھڑا کرنا ہے اس منصوبے کو مکمل کرنے میں جتنی اضافی لاگت آئے گی ،عمران نیازی، نیب کے جیبوں سے نکلوائیں گے جو ملک کا اجاڑا کیا وزیراعظم شہباز شریف تم پر کیس بناتے ہیں یا نہیں لیکن سپورٹس سٹی سٹیڈیم اجاڑا کرنے پر میں تم پر کیس بنائوں گا .

. .

متعلقہ خبریں