عمران خان نے حامد خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے بانی رکن اور ماہر قانون حامد خان کو پی ٹی آئی میں اہم عہدہ دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کی ایڈوائزری کونسل بنا دی ہے جس کے چیئرمین حامد خان ہوں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 10رکنی ایڈوائزری کونسل میں

رؤف حسن، نجیب ہارون، ارشد داد، جمال انصاری اور خالد مسعود شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ سلیم جان، یعقوب اظہار، تسنیم نورانی اور بختیار قصوری کو بھی پی ٹی آئی کی ایڈوائزری کونسل کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایڈوائزری کونسل اہم قومی ایشوز پر پارٹی چیئرمین کو اپنی رائے اور سفارشات پیش کرے گی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان نے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں تحریک انصاف کے بانی رکن اور ماہر قانون حامد خان نے کہاکہ عمران خان سے اختلاف جہانگیر ترین اور علیم خان کی پارٹی میں شمولیت اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس فائل کرنے پر تھا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان پارٹی ہائی جیک کرنے آئے ہیں، عمران خان کی اقتدار سے بیدخلی میں جہانگیر ترین اور علیم خان کا بڑا ہاتھ ہے، دونوں نے ہی عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔

حامد خان نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف وزیراعظم کے ریفرنس پر واضح کر دیا تھا کہ ایماندار اور قابل جج پر ریفرنس مخصوص قوتوں نے کروایا جسے وقت نے بھی ثابت کیا کہ جہانگیر ترین، علیم خان اور قاضی فائزعیسیٰ کے معاملے میں میرا موقف درست تھا۔انہوںنے کہاکہ صورتحال واضح ہونے پر عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو میرے پاس بھیجا کہ سفر وہیں سے شروع کرتے ہیں جہاں سے چھوٹا تھا۔رہنما تحریک انصاف حامد خان نے فواد چوہدری کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری بھیجے گئے ہیں، ان کا مقصد عمران خان اور پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔

Recent Posts

کراچی سے چوری کی موٹرسائیکلیں حب میں بیچنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کیماڑی…

3 mins ago

ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…

13 mins ago

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

39 mins ago

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

40 mins ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

43 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

46 mins ago